اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 336 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 ہزار 374 تک پہنچ گئی جبکہ مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 93 ہو گئی۔
دوسری جانب پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کورونا وائرس پوری دنیا کے لیے چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کے پاس وسائل کم، بھوک اور بیماری سے لڑنے کیلئے پیسہ نہیں ہے اورعالمی ادارے اور رہنما صورتحال سے نمٹنے کے لیے لائحہ عمل تشکیل دیں۔
342/